پاکستان

پاکستان مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے پرعزم ہے،وزیردفاع خواجہ آصف

khawaja asifاسلام آباد:
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کا 75 برس سے متفقہ طور پر کشمیریوں کے لئے ایک ہی موقف ہے ۔انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی قابض فورسز آج بھی نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ فلسطین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں 40ہزار لوگ شہید ہوئے ہیں۔ پاکستان فلسطین کے حوالے سے اپنے صولی موقف پرقائم ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button