مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیاگیاہے، التجا مفتی

download-11-5-220x150سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ایجنسیوں اور مودی انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس بات کو تقویب دے رہی ہیں کہ علاقے کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق التجا مفتی جو پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی ہیں کا یہ بیان بھارتی الیکشن کمیشن کے مقبوضہ جموں وکشمیر کے دورے کے تناظر میںسامنے آیا ہے جو نام نہاد اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز علاقے میں پہنچا۔انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس “ پر لکھا کہ علاقے کی سیاسی جماعتیں بھارتی الیکشن کمیشن پر جلد انتخابات کیلئے دباﺅ ڈال سکتی ہیں لیکن ایجنسیاں اور انتظامیہ فوری انتخابات کی مخالف کرسکتی ہیں اور اگر الیکشن کمیشن نے ایجنسیوں کی بات مانی تو اس بات کو تقویت ملے گی کہ جموں وکشمیر واقعی ایک پولیس سٹیٹ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button