آزاد کشمیر

بھارت نے ریاست جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کررکھاہے

783643d0-92ce-4d32-a4e8-50dfd4f4b4ddمظفر آباد: جموں و کشمیر عوامی پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین امتیاز احمد بٹ نے کہاہے کہ 27اکتوبر1947 کو بھارت نے ریاست جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کیاتھا جس کو کشمیری قوم یکسر مسترد کرتی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق امتیاز بٹ نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 76سال کے اس جبری قبضے کے دوران قابض فورسز نہتے کشمیریوںکو آزادی کا مطالبہ کرنے پر شہید کرتی رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اب تک لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے دوسرا بڑا حملہ 5اگست 2019کو کیا جب مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی اورعلاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو ان کی زمینوں اور گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے اور انسانی حقوق کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے۔امتیاز بٹ نے کہاکہ مسرت عالم بٹ ،محمدیاسین ملک اورشبیر احمد شاہ سمیت پوری حریت قیادت اور ہزاروں نوجوانوں کو بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند کیاگیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اور اسلامی ممالک پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلا کر تنازعہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ نیوز کانفرنس میں جموں کشمیر یوتھ موومنٹ کے مرکزی رہنما عبدالرشید بٹ ،راحیل احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button