مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کا محمد یاسین ملک کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

پارٹی چیئرمین کیساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار بھارتی حکومت ہو گی، مرکزی ترجمان

yasin malik ssاسلام آباد: جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یاسین ملک کو ضروری طبی سہولیات فراہم نہ کر کے انکی زندگی کو دانستہ طور پر خطرے میں ڈال رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے آج پارٹی کے مرکزی دفتر پر منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہا کہ یاسین ملک کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران ان کے وزن میں نمایاںکمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تشویشناک صورتحال کے باوجود انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔انہوںنے کہا کہ محمد یاسین ملک نے این آئی اے کی جانب سے دائر سزائے موت مقدمے کی دہلی ہائی کورٹ میں اپنی حالیہ ورچوئل سماعت کے دوران ججوں کی توجہ اپنی بگڑتی ہوئی صحت کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ججوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ ترجمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالتیں عدل و انصاف کے بجائے کشمیری آزادی پسند رہنماﺅں کے مقدمات کے حوالے سے حکومتی احکامات کی بجاآوری کر رہی ہیں ۔ محمد رفیق ڈار نے کہا کہ جنیوا کنونشن اور دیگر بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کرنے والے تمام ممالک سیاسی قیدیوں کو ہر طرح کی طبی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہیں لیکن بھارت ان معاہدوں کی کھلے عام دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کی جانے والی عالمی قوانین کی خلاف ورزی، کشمیری عوام پر وحشیانہ مظالم اور آزادی پسند رہنماﺅں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنائے جانے کی کارروائیوں پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کر کے کشمیریوں کو انصاف دلائے۔ محمد رفیق ڈار نے مزید کہا کہ محمد یاسین ملک دل اور گردوں کے سنگین عوارض میں مبتلا ہیں اور انکی صحت کی صورتحال اب انتہائی سنگین ہوچکی ہے ۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر محمد یاسین ملک کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہو گی۔ترجما ن نے اقوام متحدہ، عالمی برادری اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔محمد رفیق ڈار نے کہا کہ لبریشن فرنٹ بھارت کی طرف سے محمد یاسین ملک کے ساتھ روز رکھنے جانے والے غیر انسانی رویے کو بے نقاب کرنے کے لیے احتجاجی مظاہروں ، کانفرنسوں اور سیمیناروں کا انعقاد کرے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button