مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل: مسلمانوں نے کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کیں

سرینگر27 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کشمیری مسلمانوں نے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی مثال ایک بار پھر تازہ کرتے ہوئے ضلع گاندربل میں ایک کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے لار کا رہائشی65سالہ پنڈت موہن کرشنا متو چار دن قبل دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے سرینگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھا جس کاکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے انتقال ہو گیا ۔کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کیں۔ مسلمانوں نے پنڈت کی آخری رسومات کیلئے درکار تمام چیزین فراہم کی اور دیگر پنڈتوں کے ہمراہ میت کی آخری رسومات ادا کیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button