مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں : دھماکے میں متعدد بھارتی فوجی زخمی

IMG-20220602-WA0013سرینگر 02جون (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آج ایک دھماکے میں متعدد بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ یہ دھماکہ ایک نجی گاڑی کے اندر ہوا، جسے بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سیڈو میں کرائے پر لیا تھا۔پولیس کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں ، آیا کہ یہ دستی بم یا گاڑی میں نصب دھماکہ خیزمواد یا گاڑی کی بیٹری پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ زخمی اہلکاروںکو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔زخمی ہونے والے تین بھارتی فوجیوں کا تعلق 15گڑھوال رجمنٹ سے ہے جن کی شناخت عجب سنگھ، پروین سنگھ اور پون راوت کے طورپر ہوئی ہے، جنہیں سرینگر کے 92 بیس آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button