بھارت

انتہا پسند ہندو تنظیم رکشادل کے غنڈوں کا مسلمانوں پروحشیانہ تشدد، جھونپڑیاں نذر آتش کردیں

Far-right Hindu nationalists attack Muslim Slum-dwellersلکھنو:
بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں انتہا پسند ہندو تنظیم رکشادل کے غنڈوں نے مسلمانوں پر بنگلادیشی تارکینِ وطن ہونے کا الزام لگا کر انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور ان کی جھونپڑیوں کا آگ لگا دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں انتہا پسند ہندو تنظیم کے غنڈوں کو غریب مسلمانوں کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے،انہیں غلیظ گالیاں دیتے اور انکی جھونپڑیوں کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے بنگلا دیش مخالف نعرے لگا کر مسلمانوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا اور گھروں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ یہ گزشتہ ہفتے میں انتہا پسند ہندوتوا تنظیم کا مسلمانوں پر دوسرا حملہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے پر انتہا پسند ہندو تنظیم رکشادل کے صدر سمیت 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button