بھارت

مودی حکومت چین سے خوفزدہ ہے، اویسی

حیدر آباد 20دسمبر ( کے ایم ایس)بھارت میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی یہ بیان دیکر کہ ہمارے ملکی حدود میں کوئی داخل نہیں ہوا ہے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔
اسد الدین اویسی نے ایک ٹویٹ میں اروناچل پریش کے علاقے توانگ میں بھارتی اور چینی فوجیوںکے درمیان تازہ جھڑپ پر پارلیمنٹ میں بحث نہ کروانے پر بی جے پی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نہایت کمزور ہے اور چین سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یہ کہتے ہوئے کہ کوئی بھی ہماری حدود میں داخل نہیںہوا ہوا ،ملک کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ سیٹلائیٹ تصاویر بتاتی ہیں کہ چینی فوجیوں نے ویسپانگ اور ڈیمچوک پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے عوام اور پارلیمنٹ کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button