بھارت

اقوام متحدہ کا بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اظہار تشویش

نیویارک: اقوام متحدہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال بالخصوص مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھارت میں مسلمانوں، مسیحیوں اور نچلی ذات کے ہندوئوں سمیت مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک پرتشویش کا اظہار کیاہے۔ کمیٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر، آسام اور منی پور میں نام نہاد انسداد دہشت گردی قوانین کے نفاذ پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت فوری طور پر امتیازی قوانین کا خاتمہ کرے، اپنے سول ملازمین ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدلیہ اور کمیونٹی لیڈرز کو مناسب تربیت فراہم کرے۔کمیٹی نے کہاکہ انسداد دہشت گردی قوانین اور آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے۔مقبوضہ جموں کشمیر ، آسام اور منی پور میں کئی دہائیوں سے نافذ انسداد دہشت گردی قوانین بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا باعث بن رہے ہیں۔ ان علاقوںمیں طاقت کے بے دریغ استعمال کے باعث ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریاں، جنسی تشدد، جبری گمشدگیاں اور تشدد ایک معمول بن چکا ہے۔یو این ہیومن رائٹس کمیٹی نے بھارت سے انسداد دہشت گردی قوانین کو بین الاقوامی اصولوں اور ضابطوں کے مطابق بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس بات کو یقینی بنائے کہ متاثرہ علاقوں میں انسداد دہشت گردی قوانین کا اطلاق عارضی، مناسب اور عدالتی دائرہ کار کے تحت ہو۔بھارت متاثرہ علاقوں میں ایسا نظام تشکیل دے جس سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button