پاکستان

وفاقی وزیر امور کشمیر کی ممتاز کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر اظہارتشویش

yasin malikاسلام آباد:
وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ممتاز کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جیلوں میں اس سے قبل بھی کشمیری قائدین اور اسیران شہید ہو چکے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفاقی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ بہادر کشمیری رہنما یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک بگڑنا نہایت پریشانی کا باعث ہے ۔ انہوں نے یاسین ملک اور دیگر کشمیری قائدین کی زندگی کو لاحق خطرات کے حوالے سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو خط لکھنے کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ عالمی برادری کو خط لکھ کر یاسین ملک اور دیگر اسیر کشمیری قائدین کی حالت زار سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جیلوں میں اس سے قبل بھی کشمیری قائدین اور اسیران کی شہادتیں ہوچکی ہیں ۔امیرمقام نے کہا کہ کورونا وباکے دنوں میں بھی مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارتی جیلوں میں کشمیری نظربندوں کو صحت کی سہولیات سے محروم رکھا گیا تھا۔انہوں نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں جھوٹے الزامات کے تحت قید محمدیاسین ملک کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری قائدین کی صحت وسلامتی کو لاحق سنگین خطرات پر فوری توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے سیاسی رہنماں اور قیدیوں کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک بند کرے ،بھارتی حکومت قید کشمیری قائدین کو صحت کی سہولیات نہ دے کر ان کے قتل کی مذموم حکمت عملی پر کاربند ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگریاسین ملک کو کچھ ہوا تو بھارت حکمران اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ انجینئر امیرمقام نے کشمیری قائدین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button