پاکستان

بلاول نے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھا کردنیا کے امن پسندلوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے: اشرفی

اسلام آباد18دسمبر(کے ایم ایس) بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ م طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھا کر دنیاکے امن پسندلوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے گجرات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بربریت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کودنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ اشرفی نے جو پاکستان علما کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، کہا کہ بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور یہاں تک کہ نچلی ذات کے ہندوئوں کے ساتھ بھی غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام پر زوردیا کہ وہ معصوم لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنانے کے وزیر اعظم مودی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے نظریے کے خلاف احتجاج کریں۔ انہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارت میںمسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ظلم و ستم کو روکنے اور انہیں جینے کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button