پاکستان

حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگا ں نہیں جائیں گی،ڈاکٹر خلیل طوقار

images (10)اسلام آباد ;ترکیہ کے نامور ماہر تعلیم ، دانشوراور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے کنٹری ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جا ئیں گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ (انسپاڈ )کے صدر ڈاکٹر محمد طاہر تبسم کی سربراہی میں ملنے والے ایک وفد سے بات چیت کے دوان کیا۔ وفد میں ممتاز صحافی تجزیہ نگار اور انسپاڈ کے چیئرمین عالمی امور کمیٹی جاوید صدیق اور ڈائریکٹر انسپاڈ محمد عقیل خان شامل تھے۔اس موقع پر یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے لیکچرر ایرین عباس اوغلو بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر خلیل طوقار نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق استصواب رائے کی حمایت کی ہے،پاکستان ہمارا بے حد اہم دوست ملک ہے۔ انہوںنے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کی ہے، ہمارے اہل پاکستان سے مذہبی، سماجی سیاسی اور ثقافتی رشتے ہیں، ہمیں ان رشتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے اور نئی نسل کو ان رشتوں سے روشناس کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button