پاکستان

مشعال ملک نگران وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مقرر

اسلام آباد
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کو بھی شامل کیا ہے۔
مشعال ملک کو نگران کابینہ میں جس نے آج حلف اٹھایا ،انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے طور پرشامل کیاگیا ہے ۔ وہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف برسوں سے مہم چلارہی ہیں ۔مشعال 22فروری 2009کو راولپنڈی میں یاسین ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئی تھی ۔ مشعال ملک لندن سکول آف اکنامکس سے گریجویشن کی ہے ۔ وہ اسلام آباد میں اپنی 12سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کے ساتھ مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے فروری 2019 میں سرینگر سے ان کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی خصوصی عدالت نے انہیں گزشتہ سال مئی میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ وہ اس وقت نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظربند ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button