مظفر آباد:ڈیموکریٹک حریت فرنٹ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
مظفر آباد: ڈیموکریٹک حریت فرنٹ نے آزاد جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفر آبا د میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیمینار کا انعقاد گزشتہ روز بھارتی یوم آزادی کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منائے جانے کے موقع پر کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر بحالیات آزاد جموںو کشمیر جاوید بڈھانوی تھے جبکہ اسکی صدارت چیئرمین ڈیموکریٹک حریت فرنٹ چوری شاہین اقبال نے کی۔سیمینار کے مقررین نے کہا کہ جموںوکشمیر پر بھارت کا قبضہ یکسر غیر قانونی و غیر اخلاقی ہے، کشمیریوں نے بھارتی قبضے کو مکمل طورپر مسترد کر رکھا ہے او وہ بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے عظیم قربانیاںدے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور وہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے انتہائی پرعزم ہیں ، وہ بھارتی تسلط کے خاتمے تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
چوہدری شاہین اقبال نے اپنی تقریر میں کشمیریوں کی بھر پور سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی فورموں پر کشمیریوں کی بھر پور ترجمانی کر رہا ہے۔مقررین میں شاہین اقبال کے علاوہ مشتاق السلام، گوہر کشمیری، نمبردار چوھدری محمد مشتاق، محمد یونس میر، معروف قریبی ،محمد اقبال ایوان۔نزیرعبدالاحنانراجہ محمد عارف ، محمد اقبال میر، چوہدری تنزیر اقبال، چوہدری جمال، سردار اشتیاق اعوان اوراشفاق احمد شامل تھے۔