World

واشنگٹن: سکھوں کا بھارتی سفارتخانے کے آگے زبردست احتجاجی مظاہرہ، ترنگا نذر آتش

خالصتان لیکر رہیں گے، سکھوں ، کشمیریوں سمیت آزادی سب کا حق ہے، مقررین

images (2)واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سکھوں نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی سفارتخانے کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے بھارتی تارکین وطن سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے سفارتخانے کے سامنے جع ہو کر شدید احتجاج کیا ۔ انہوں نے خالصتان کے حق میں اور بھارتی حکومت کی طر ف سے ملک میں سکھوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ انہوں نے خالصتان کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ انہوںنے” ہم لیکر رہیں گے خالصتان: پنچاب ، ہریانہ ، دلی بنے گا خالصتان ، خالصتان زندہ باد، مودی مردہ باد اور بھارت مردہ باد “جیسے نعرے لگائے۔
اس موقع پر مقررین نے بھارتی سفارتخانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل سفارتخانہ نہیں بلکہ قاتل خانہ ہے جہاں سکھوں کے قتل کے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت بھارت کے علاوہ کینیڈا، امریکہ اور دیگر ملکوں میں سکھوں کے قتل میں ملوث ہے۔

مقررین نے کہا کہ 1947میں بھارت آزاد تو ہو گیا لیکن سکھ ایک مرتبہ پھر غلام بن گئے اور ہم غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم بیرون ممالک خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کر وا کر کے بھارت پر واضح کر رہے ہیں کہ سکھ خالصتان کی تحریک سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مقرریں نے کہا کہ خالصتان کے حوالے سے یہ ریفرنڈم اقوام کے چارٹر کے مطابق ہیں اور اس حوالے سے مودی حکومت کا شور شرابہ سراسر بلا جوا ز ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ مودی حکومت بھارت میں اقلیتوں کا بڑے پیمانے کا قتل عام کر رہی ، اس نے سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کیلئے بھارت کی زمیں تنگ کر رکھی ہے ۔وہ آزادی مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سب کا حق ہے لہذا کشمیریوں کو بھی یہ حق ضرور ملنا چاہیے۔
مقررین نے مزید کہ ہم بھارتی یوم آزادی کو نہیں مانتے ہیں اور امریکہ کے مختلف شہروں سے آج یہاں محض اس وجہ سے جمع ہو ئے ہیں تاکہ مودی حکومت کو یہ واضح پیغام دیں سکے کہ ہم خالصتان کے قیام تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مظاہرین نے اس موقع پر بھارتی ترنگا بھی نذر آتش کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button