پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن اور تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ دیکھتا ہے اور ان دونوں ممالک کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا خیرمقدم بھی کیا۔ کشمیر سمیت تمام مسائل پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل میں ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہا کہ یقینا ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان نتیجہ خیز اور پرامن مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے لیکن کسی بھی بات چیت کی رفتار کا تعین پاکستان اور بھارت نے خود کرنا ہے۔