اتر پردیش: بی جے پی حکومت نے مظفر نگر جیل کی تاریخی مسجد میں نماز پڑھنے پر پابندی عائد کردی
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی حکومت نے مظفر نگر ڈسٹرکٹ جیل کمپلیکس کے اندر ایک تاریخی مسجد میں مسلمانوں کے داخلے اور یہاں نماز ادا کرنے پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانوی دور حکومت میں 1838 میںتعمیر ہونے والی یہ مسجد ایک صدی سے زائد عرصے سے مقامی مسلمانوں کی عبادت گاہ رہی ہے۔ تاہم جیل انتظامیہ کی طرف سے حالیہ پابندی نے مسلمانوں کی مسجد تک رسائی سے ناممکن بنا دی ہے، جس سے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ایک مقامی رہائشی محمد رفیع نے کہا”مجھے جیل کے محافظوں نے روکا اوربتایا کہ جیلر نے مسجد میں نماز کی ادائیگی پر مکمل پابندی کا حکم دیا ہے۔۔ ایک رہائشی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”ہمارا خاندان یہاں کئی نسلوں سے نماز ادا کرتا رہا ہے لیکن اب اچانک ہمیں مسجد میں جانے سے روک دیا گیا ہے جو ہمارے ساتھ شدید ناانصافی ہے۔