بھارت

حضورنبی کریم ۖکی شان میں گستاخی پر بجرنگ دل کے 4 کارکن گرفتار

نئی دلی26جنوری(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پولیس نے ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے ارکان کی طرف حضور بنی کریم ۖ کی شان اقدس میں گستاخانہ بیان دینے کے بعد ہندوتوا تنظیم کے چار کارکنوں کو گرفتار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بجرنگ دل کے کارکن شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ دانستہ طورپر بدنیتی پر مبنی کارروائیوں جن کا مقصد کسی مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے کسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا، مذہب اور نسل کی بنیاد پر مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے سمیت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ان کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button