لکھنو: لولو مال میں نماز پڑھنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج
لکھنو16جولائی(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنو کی گلف سٹی میں واقع لو لو مال میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے سخت تنازعہ کھڑا کر دیا ہے اور انہوں نے مال میں سندر کانڈ کا پاٹھ اور ہنو مان مالیسا پڑھنے کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے مال میں نماز پڑھنے والوں کے خلاف ایف آئی درج کر لی ہے۔
لولو مال کا حالیہ دنوں افتتاح ہوا تھاجس میں ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی شامل ہوئے تھے ۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ مال شمالی بھارت کا سب سے بڑا شاپنگ مال ہے اور اسکے ایم ڈی ایک مسلمان شخص یوسف علی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عید الاضحی کے ایام میں نصف درجن سے زائد مسلمانوں نے مال میں نماز ادا کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی اورہندوانتہا پسند سخت تلملا اٹھے۔ مال انتظامیہ نے لکھنو گلف سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے مال کے اندر نماز پڑھی ہے وہ مال کے ملازم نہیں اور انکے خلاف کارروائی جائے۔ ہندو مہا سبھا مطالبہ کر رہی ہے کہ اسے بھی مال کے اندر مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔
دریں اثنا اب مال انتظامیہ نے ایک بورڈ لگا دیا ہے جس میں لکھا ہے کہ مال میں کسی بھی مذہبی عبادت یا رسومات کی جازت نہیں ہے۔