بھارت

بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کے بعد نرس بھی جنسی زیادتی کے بعد قتل

download (7)نئی دہلی:  بھارت میں ایک زیر تربیت لیڈی ڈاکٹر کے جنسی زیادتی اور قتل کے بعد ایک نرس کی تشدد زدہ لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتراکھنڈ کے علاقے رودرا پور میں پیش آیا۔ نرس 30جولائی کو ڈیوٹی کے لئے ہسپتال گئی تھی لیکن واپس نہیں لوٹی۔ نرس کی بہن نے اگلے دن پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔نرس کی تلاش کے دوران اس کی لاش اترپردیش کے ضلع بلاس پور سے برآمد ہوئی۔ پوسٹ مارٹم میں نرس کے ساتھ جنسی زیادتی اور گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button