APHC-AJK

پاکستانی طلباء ڈیجیٹل میڈیا کے محاذ پر تحریک آزادی کشمیر میں اپنا کردار ادا کریں : غلام محمد صفی

WhatsApp Image 2024-08-17 at 8.03.17 PMاسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے پاکستانی طلباء وطالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا کے محاذ پر تحریک آزادی کشمیر میں اپنا کردار ادا کریں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر میںپاکستان کی مختلف یونیورسٹیز سے آئے ہوئے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا مرکزو محور ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو پاکستانی نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور پاکستانی نوجوانوں کو ان امیدوں پر پورا اترنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے کیسے نجات دلائی جائے اس حوالے سے ہمیں اپنے اپنے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک سید علی گیلانی نے کہاتھا کہ بھارت جموں وکشمیر کی سڑکوں پر تارکول کے بجاے سونا اور چاندی بچھا دے تب بھی ہم مطالبہ آزادی سے دستبردارنہیں ہونگے، ہمارا مطالبہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تعمیر وترقی نہیں بلکہ بھارت سے مکمل آزادی ہے۔ چیئرمین ای میل مہم راجہ فاضل تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کشمیر کاز کے لئے خدمات سرانجام دینے کے لیے تیار کررہے ہیں ۔ آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ،ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جزل کے نام ایک ای میل کریں اور انکی توجہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی طرف مبذول کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے گزشتہ 13برس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ای میل مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لئے ہم میں سے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم حریت کانفرنس کے ساتھ مل کر کشمیر کاز کے لئے اپنی خدمات سرانجام دینے کی کوشش کریں گے ۔حریت رہنما الطاف حسین وانی نے کہا کہ بھارت ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے منفی پروپیگنڈا مہم جاری رکھے ہوئے ہے اس کے توڑ کے لئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا ۔ہمیں کشمیر کے حوالے سے اپنے قومی موقف کو اجاگر کرنا ہوگا۔حریت رہنما شمیم شال نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حل اور تکمیل پاکستان کے لئے پاکستان کی نوجوان نسل کو آگے آنا ہوگا اور ڈیجیٹل محاذ پر اپنا سرگرم کردار ادا کرنا ہوگا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد اوراجہ عمیر میر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں حریت رہنمائوں مشتاق احمد بٹ، شیخ عبدالمتین، راجہ شاہین، شیخ یعقوب، زاہد صفی، امتیاز وانی ،گلشن احمد،محمد سلطان بٹ، محمد شفیع ڈار، شیخ عبدالماجد، زاہد اشرف ، میاں مظفر، سید مشتاق،سینئر صحافی راجہ بشیر عثمانی اور دیگر نے شرکت کی ۔ غلام محمد صفی سمیت تمام شرکا ء نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ای میل کرتے ہوئے ان کی توجہ تنازعہ کشمیر کی طرف مبذول کرائی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button