مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ میں ایس پی او کے قتل کے خلاف اہل خانہ کا احتجاج

protest

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کے ذاتی محافظ اور اسپیشل پولیس آفیسرمحمد آصف کے اہل خانہ نے ان کی موت کے حوالے سے پولیس کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اورقتل میں بی جے پی رہنما کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آصف کی گولیوں سے چھلنی لاش چند روز قبل ضلع کے علاقے سرنکوٹ سے برآمد ہوئی تھی ۔اہل خانہ اور رشتہ داروں نے ان کے قتل میں بی جے پی لیڈر کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ آس پاس کی صورتحال سے ظاہرہوتا ہے کہ آصف کی موت کسی حادثے کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ ایک قتل ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واضح طورپر قتل کا کیس ہے۔انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button