مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ میں پوسٹر چسپاں، لوگوں کو بی جے پی سے دور رہنے کی ہدایت


سرینگر 03 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا ”آر ایس ایس اور بی جے پی“ کی تفرقہ انگیز پالیسیوں کے خلاف کشمیریوں کے احتجاج کو ریکارڈ کرنے کے لیے بانڈی پور کے علاقوں میں پوسٹر آویزاں کے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر صدائے مظلوم کی طرف سے بانڈی پورہ میں آویزاں کیے گئے پوسٹرز میں لکھا ہے: ”بانڈی پور کو ہندوتوا آر ایس ایس-بی جے پی سے بچاو، قاتل بی جے پی، نامنظور نامنظور اور جو بی جے پی کی حمایت کرتا ہے وہ کشمیر بڑا غدار ہے“۔
پوسٹروں میں لکھی تحریر میں آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم اعادہ کیا گیا اور کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ علاقے کی اصل زمینی صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے.

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button