مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

سرینگر23 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک فوجی کیمپ پر حملے میں زخمی ہونے والا بھارتی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے ۔
11اگست کو راجوری میں واقع فوجی کیمپ پر حملے میں 4بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ زخمی فوجی حوالدارستپال سنگھ اوھمپورمیں کے ایک فوجی ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس کے بعد حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 5ہو گئی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button