مقبوضہ جموں و کشمیر

کانگریس اور انڈیا اتحادمقبوضہ کشمیر کو ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے پرعزم ہے، راہل گاندھی

rahul ghani kharjeeسرینگر:
کانگریس پارٹی کے رہنماء اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس اور انڈیا اتحادمقبوضہ جموں و کشمیر کو جلد از جلد ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے پرعزم ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیرکے ریاست کے درجے کی جلدازجلد بحالی کانگریس پارٹی اور انڈیا اتحاد کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کوکشمیراسمبلی انتخابات سے قبل ریاستی درجے کی بحالی کی امید تھی تاہم مودی حکومت نے ریاستی شناخت کی بحالی کے بغیر ہی مقبوضہ علاقے میں انتخابات کا اعلان کردیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم مقبوضہ کشمیرمیں جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں ۔ راہل گاندھی نے کہاکہ آزادی کے بعد یہ پہلاموقع ہے کہ کسی ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے یونین ٹیریٹریز کو ریاست بنتے ہوئے دیکھا ہے تاہم ریاست جموں وکشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تقسیم ایک انوکھا واقعہ ہے ۔ کانگریس کے رہنماء نے کہاکہ ہمارے انتخابی منشور میں جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے جمہوری حقوق کی بحالی کو ترجیح دی گئی ہے۔اس موقع پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہاکہ کانگریس پارٹی ریاست جموںو کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں انتخابات کو یقینی نہیں بنا سکی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر مجبورا کشمیر میں انتخابات کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button