بھارت

بی جے پی کو جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں شدید دھچکا لگ سکتا ہے، رہنما سی پی آئی

cpi

حیدرآباد:کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رہنماءدوریسامی راجہ نے کہا ہے کہ کشمیری دفعہ 370کے خاتمے کے بعد سے مسلسل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں اور انکے اندر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دوریسامی راجہ نے ریاست تلنگانہ کے علاقے ہنمکونڈہ میں ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد علاقہ شدید عدم اطمینان کا شکار ہے اور آنے والی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔
انہوںنے بی جے پی اور راشٹریہ سویم سنگھ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں جماعتیں اپنی پالیسیوں کے ذریعے عوام مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہیں ۔ راجہ نے مزید کہا کہ کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے نظریات سے بہت زیادہ متاثر ہے، جو جمہوریت اور سیکولرازم کے اصولوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button