انسانی حقوق

بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کیوجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر کسی اجڑی ہوئی بستی کا منظر پیش کر رہا ہے، حریت کانفرنس

متحدہ مجلس علماءکا مقبوضہ علاقے میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم

download (4)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوںکیوجہ سے علاقہ کسی اجڑی ہوئی بستی کا منظر پیش کر رہا ہے ۔
شمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکارتعینات کررکھے ہیں جنہوںنے علاقے میں ہر طرف محاصروں اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فوجی آپریشنوں کیوجہ سے راجوری، پونچھ، ڈوڈہ، کٹھوعہ، ریاسی اور کپواڑہ جیسے اضلاع شدیدمتاثر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ فورسز اہلکارتلاشی آپریشنوں کے دوران لوگوں کو بڑے پیمانے پر ہراساں اور بے گناہ نوجوانوں کو قتل اور گرفتار کرتے ہیں ، فوجی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں اور گھریلوں اشیا ءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں، جبکہ رہائشی مکانوں کو بھی بارودی مواد کے ذریعے تباہ کیا جاتا ہے۔حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرے۔
دینی جماعتوں کے پلیٹ فارم ” متحدہ مجلس علماء“ نے نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کیطرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں متحدہ مجلس علماءنے ایک بیان میں کہا کہ وہ کسی کو خطے میںبھائی چارے اوراور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔تنظیم نے علمائے کرام اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ وہ شیطانی ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں۔
ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں تاجروں نے ایک عوام دوست مقامی پولیس انسپکٹر خالد فیاض کے تبادلے کے خلاف مکمل ہڑتال کی۔ انہوں نے دکانیں بند رکھیں اور انسپکٹر کا تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت علاقے میں امن قائم کرنے کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے لیکن یہاں کے زمینی حقائق ان دعوﺅ ں کے قطعی برعکس ہیں۔ محبوبہ مفتی کی سربراہی میں قائم پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی ادھم پور، ڈوڈہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں سپیشل پولیس افسروں کی من پسند بھرتی کاحوالہ دیتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں میرٹ کی پامالی پر بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
ضلع ادھم پور میں ا یک 22 سالہ لاپتہ نوجوان لیاقت علی کی لاش جنگل کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔ نوجوان کے جسم پرزخموں کے نشان پائے گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button