بھارت

مودی حکومت کے بجٹ سے کسانوں، غریبوں، نوجوانوں اور متوسط طبقہ کو کچھ نہیں ملا،راہل گاندھی

modi-rahul_660_032619074114نئی دلی یکم فروری ( کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس کے رہنماء راہل گاندھی نے مودی حکومت کے 2022کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے بجٹ سے کسانوں، غریبوں، نوجوانوں اور متوسط طبقہ کو کچھ نہیں ملا ۔
راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ تنخواہ دار، متوسط طبقہ، غریب اور وسائل سے محروم افراد،نوجوانوں، کسانوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو اس بجٹ سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کا صفر والابجٹ ہے۔
بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کے بجٹ میںمہنگائی اور بے روزگاری سے بے حال عوام کیلئے کچھ نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو لوک سبھا میں مالی سال 2022-23کا بجٹ پیش کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button