بھارت

منی پور: مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے خواتین سمیت درجنوں افراد زخمی

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے خواتین سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
فورسز اہلکاروں نے آج (بدھ) ریاست کے ضلع بشنو پور کے علاقے فوگاکچھاو¿ اکھائی میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے ہزاروں مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں تین درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین تھیں۔
زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال بشنو پور اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ مظاہرین بھارتی فورسز کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ بی جے پی کی ریاستی حکومت نے مظاہروں کو روکنے کیلئے امپھال کے پانچ وادی اضلاع میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button