مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

اسلام آباد 26 نومبر ( کے ایم ایس ) جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے نائب چیئرمین عبدلمجید ملک، جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے نائب چیئرمین قاضی عمران، جموں کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنوینر خالد شبیر، جموں کشمیر یونائیٹڈ فورم کے نائب چیئرمین ڈاکٹر سجاد نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انہوں نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں نوجوانوں کو چن چن کے جعلی مقابلوں میں شہید کر رہا ہے ایسے میں اقوام متحدہ اور عالمی انصاف کے اداروں کی خاموشی جموں کشمیر کی عوام کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نہتے شہریوں کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ حیدر پورہ، رام باغ اور مقبوضہ علاقے میں پیش آنے والے جعلی مقابلوں کے دیگر واقعات کی تحقیقات کیلئے اپنی ایک ٹیم مقبوضہ جموں کشمیر میں بھیجے تاکہ مجرم بھارتی فوجیوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔ انہوںنے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور عام کشمیری نوجوانوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔ عبدالمجید ملک ،قاضی عمران، خالد شبیر اور ڈاکٹر سجاد نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت مقبوضہ جموں کشمیر سے رسوا ہو کر نکلے گا اور جموں کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button