مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: مودی حکومت نے پیرا ملٹری فورسز کی مزید 5 سو کمپنیاں تعینات کر دیں

IIJOK-Paramilitary-696x428سری نگر: مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیرا ملٹری فورسز کی مزید 5 سو کمپنیاں تعینات کر دی ہیں۔ مزید کمپنیاں مقبوضہ علاقے میں ہونے والے نام نہاد اسمبلی انتخابات کیلئے سیکورٹی کے نام پر تعینات کی گئیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی مزید5سو کمپنیاں علاقے میں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ ان کی تعیناتی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مزید کمپنیوں کو پولنگ سٹیشنوں کی حفاظت اور انتخابی ریلیوں کی نگرانی کا کام سونپا جائے گا۔ یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے میں ہندوﺅں کی سالانہ امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کی آڑ میں بھی سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 5سو اضافی کمپنیاں تعینات کی گئی تھیں۔ یاتراختم ہونے کے باوجود یہ پانچ سو کمپنیاں بھی مقبوضہ علاقے میں ہی بدستور موجود ہیں۔ مقبوضہ جموںوکشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابات 18،25ستمبر اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں ہونگے ۔یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں پہلے ہی 10لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں اور علاقہ اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والا خطہ مانا جاتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button