مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :مسلمانوں نے کشمیری پنڈت کی آخری رسومات میں مدد دیکر بھائی چارے کا پیغام دیا
سرینگر29 جنوری(کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مسلمانوں نے ایک کشمیری پنڈت کی آخری رسومات میں مدد دیکر مقبوضہ علاقے کے صدیوں پرانے روایتی بھائی چارے کا ایک مرتبہ پھر ثبوت دیا۔
پلوامہ کے گاﺅں Tamla-Hall کے 80 سالہ مکھن لال رینا مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ ایک ریٹائرڈ استاد اور علاقے کی نمایاں شخصیات میں سے ایک تھے۔رائنا کا خاندان پنڈت خاندانوں میں شامل ہے جو 1990 کی دہائی میں مقبوضہ وادی سے چلے نہیں گئے تھے۔ رینا کی وفات کی خبر جونہی علاقے میں پھیلی تو انکے مسلمان پڑوسی فوراً ان کے گھر پہنچنے اور آنجہانی کی آخری رسومات میں بھر پور مدد دی ۔اس موقع پر عبدالحمید نامی ایک شخص نے کہا کہ ہم صدیوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور مشکل وقت میں اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔