جموں

ریاسی: بھارتی پولیس کا چیئرلفٹ منصوبے کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارچ ، متعدد گرفتار

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںبھارتی پولیس نے ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں وشنو دیوی مندر چیئر لفٹ منصوے کے خلاف جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی احتجاج اورہڑتال جاری رہی ۔ بھارتی پولیس نے احتجاج میں شامل کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیااور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کٹرا کے دکانداروں ، ہوٹل مالکان اور کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگوں نے منصوبے کے خلاف بدھ کے روز ہڑتال اوراحتجاج کا سلسلہ شروع کیاتھا۔ اس دوران جب پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی تو تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چار ج کیا اور کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ کٹرا سنگھرس سمیتی نے منصوبے کے خلاف 72گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔ سمیتی کے ترجمان نے کہاکہ چیئر لفٹ منصوبے سے کاروباری طبقہ شدید متاثر ہ گا جس کی روزی روٹی یاتریوں پر منحصر ہے۔ انتظامیہ نے علاقے میںموجود وشنو ویوی مندر تک چیئرلفٹ منصوبہ تیار کررکھا ہے جس کے خلاف علاقے کے لوگ خاص طور پر تاجر برادری سخت سراپا احتجاج ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button