انسانی حقوق

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات پرامن ہونے کا بھارتی دعویٰ محض ایک بھونڈا مذاق، حریت کانفرنس

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کہا ہے کہ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت اورکشمیریوں پر اسکے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے اپنے جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی مقبوضہ علاقے میں دھجیاں اڑا رہا ہے ، وہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کر رہا ہے اور اپنے بے بنیاد بیانیے کو فروغ دینے کیلئے سچائی اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے اگست 2019 میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد نہتے کشمیریوں پر اپنے مظالم میں تیزی لائی اور انکے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ، وہ کشمیریوں کو گھروں ، زمینیوں اور دیگر املاک سے محروم اور کشمیری سرکاری ملازمین کو نوکروں سے معطل اور برطرف کر رہی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ بی جے پی کا اصل مقصد علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر نا ہے ۔ ترجما ن نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال علاقے میں حالات ٹھیک ہونے کے جھوٹے بھارتی بیانیے کی نفی کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کا بھارتی دعویٰ ایک بھونڈے مذاق کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوںکے ذریعے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے ، مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں قابض بھارتی فوجی نہتے کشمیریوںکو بڑے پیمانے پر تختہ مشق بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے حریت رہنماﺅں ،کارکنوں ، نوجوانوں سمیت پانچ ہزار سے زائد کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کررکھا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جموںکشمیر کے بارے میں اپنی پاس کر دہ قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button