بھارت

بھارتی ریاست گجرات : بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعدا د39ہو گئی

gujrat flood

گجرات :بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث گزشتہ 4دن کے دوران کم سے کم39 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 32ہزار 933افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے جبکہ کشتیوں کے ذریعے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
شدید بارشوں سے گجرات کے ضلع کچھ کا ساحلی قصبہ مانڈوی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں تین سو پندرہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں دیگر اضلاع میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، گلیاں ،محلے ، سڑکیں اورگاڑیاں سب کچھ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ریاست میں تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ پروازیں اور ٹرین سروس بھی معطل ہے۔ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے حکام کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے کشتیاں اور ٹائر استعمال کر رہے ہیں۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑرہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button