بھارت
بھارت :آسام حکومت نے ایک ماہ میں تیسرا مدرسہ منہدم کردیا
نئی دہلی01 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یاستی حکومت کی طرف سے مدارس کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور اس نے ایک ماہ کے عرصے میں تین مدارس منہدم کر دیے ہیں۔
آسام حکومت نے کہا ہے کہ منہدم کیے جانے والے مدارس کے طلباءکو ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ حکومت نے پیر کو ضلع بارپیٹا میں ایک مدرسے کو منہدم کر دیا تھا جبکہ روان ماہ کے شروع میں ضلع موریگاوں میں ایک اور اور مدرسے کو مسمار کر دیا گیا تھا ۔ حکومت نے مسمار کیے جانے والے ایک مدرسے کے استاد حفیظ الرحمن کو بھی 26 اگست کو گرفتار کیا تھا۔