آزاد کشمیرخصوصی دن

مظفر آباد:لبریشن سیل کے زیر اہتمام تقریب کے مقررین کا سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت

پیر پنجا ل موﺅمنٹ کے زیر اہتمام باغ میں ریلی

oplus_1048576

مظفرآباد: جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام قائد حریت سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر مظفر آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ، وزیر حکومت چوہدری محمد رشید، سیکرٹری وائلڈ لائف اینڈ فشریز عامر محمود مرزا، سیکرٹری ایلیمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن سید سلیم گردیزی، حریت رہنما مشتاق الاسلام، ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف،ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل راجہ اسلم خان، میڈیا کوآرڈینیٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل سردار علی شان، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، تاجر رہنما راجہ رزاق، رہنما ئمسلم لیگ (ن) مریم کشمیری، رہنما مسلم لیگ (ن) سائرہ چشتی، صدر پنشنر ایسوسی ایشن، راجہ ممتاز خان، رہنما جموں و کشمیر پیپلز پارٹی آصف گیلانی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی اور عوام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیر محمد مظہر سعید شاہ نے اپنے خطاب میں قائد حریت سید علی گیلانی کو خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہنماکی فکر ہماری منزل ہے، سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے لیے سمت کا تعین کردیا ہے۔
oplus_1048576 انہوں کہا کہ سید علی گیلانی نے حقیقی معنوں میں رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کو اپنایا ، وہ شجاعت اور تدبر کا استعارہ تھے۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں شہداءکی قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا ، ہمیں آقائے کریم ﷺکی زندگی کو مشعل راہ بناتے ہوئے منزل کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔ وزیر حکومت چوہدری محمد رشید نے کہا کہ سید علی گیلانی قوم کے لیے ایک فکر چھوڑ گئے، شہید رہنما نے بھارت کے جبری تسلط میں رہ کر آزادی کی بات کی ہے ، ہمیں سید علی گیلانی کی فکر کو حقیقت کا روپ دینا ہوگا۔ سید سلیم گردیزی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے تحریک آزادی کی سمت کا تعین کردیا ہے ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت جبر و استبداد کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی الحاق پاکستان کے داعی تھے۔ وہ کبھی جبر کے سامنے نہیں جھکے، وہ حق و صداقت کی تابندہ مثال تھے۔ مشتاق الاسلام نے کہا ہے کہ عظیم قائد بابائے حریت سید علی گیلانی کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم سید علی گیلانی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ راجہ سجاد لطیف نے کہا کہ سید علی گیلانی ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے داعی تھے۔ سید علی گیلانی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے تحریک آزادی کی بنیاد اسلام اور دو قومی نظریہ پر رکھی۔ الحاق پاکستان اور وحدت امت کے لیے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مریم کشمیری نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سید علی گیلانی نے اپنی ساری زندگی جدوجہد آزادی کے لیے وقف کرد ی تھی ، شہید کی مثالی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ تاجر رہنما عبدالرزاق نے کہا ہے کہ” ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے” کے سید علی گیلانی کے نعرے کے پیچھے لاکھوں شہداءکی قربانیوں کا فلسفہ مضمر ہے ۔آصف گیلانی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی متاثر کن شخصیت تھے ،انھوں نے آزادی کے لیے زندگی کی ساری آسائشیں قربان کی ہیں۔ تقریب کے آخر میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے سید علی گیلانی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔1 gilani rallyدریں اثنا بابائے حریت سید علی گیلانی شہید کو انکی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جموں وکشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام باغ آزاد جموں کشمیر منگ بجری کے مقام پر ایک ریلی کا اہتمام کیا گیاجسکی قیادت تنظیم کے نائب چیئرمین قاضی عمران، سرپرست اعلی پیر پنجال فریڈم موومنٹ ضلع باغ عبدالغنی لون، سرپرست اعلی پیر پنجال فریڈم موومنٹ مہاجر کیمپ منگ بجری چوہدری مختار نے کی۔ قاضی عمران نے اس موقع پر کہاکہ قائد تحریک سید علی گیلانی شہید ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے، ہم بھارت سے مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی تک اپنے شہید قائد کا مشن جاری رکھیں گے ۔ دیگر مقررین عبدالغنی لون ،چوہدری مختار حافظ ،شبیر زبیر احد، شبیر احمد چیچی، چوہدری جہانگیر ،چوہدری رشید چوہدری ، طاہر چوہدری، طلہ بٹ، عمران چوہدری وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط کے مکمل خاتمے تک سید علی گیلانی اور دیگر لاکھوں شہداءکا عظیم مشن ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button