لداخ

لداخ سے دہلی کی طرف پیدل مارچ پیر کو لہہ سے شروع ہوا

Delhi chalo pad yatra

لہہ:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے سے دہلی کی طرف پیدل مارچ پیر کو لہہ سے شروع ہوا جو ایک ماہ تک جاری رہنے کے بعد 2اکتوبر کو دہلی پہنچے گا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مارچ میں سینکڑوں افراد شریک ہیں۔لہہ ایپکس باڈی کے چیئرمین تھوپسن چھیوانگ نے مارچ کوہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں شریک چیئرمین چیرنگ دورجے اور دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔لہہ اپیکس باڈی کے زیر اہتمام 30روزہ پرامن مارچ کا مقصد لداخ کے چار نکاتی ایجنڈے کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے جس میں چھٹے شیڈول کا نفاذ بھی شامل ہے۔ معروف ماہر ماحولیات سونم وانگچک مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔شرکاء میں مذہبی رہنما، سماجی کارکن اور عام شہری شامل ہیں۔ مارچ میں شامل 75سالہ تسیرنگ نمگیال نے لداخ کے مستقبل اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ مارچ کو بڑے پیمانے پرعوامی حمایت حاصل ہے اورتوقع ہے کہ کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے ارکان بھی دہلی میں مارچ میں شامل ہونگے۔یہ اقدام بھوک ہڑتالوں کے سلسلے کے بعد کیا گیا ہے جس میں وانگچک کی 28روزہ اور اس کے بعد ہزاروں رضاکاروں کی 66روزہ بھوک ہڑتال شامل ہے۔ لداخی قیادت نے مطالبات پورے ہونے تک تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button