لداخ

مقبوضہ جموں وکشمیر:لداخ میں منجمد جھیل میراتھن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

لہہ21فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ کی عالمی شہرت یافتہ پینگونگ تسو جھیل پر پہلی بار منجمد جھیل میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔
13,862فٹ کی بلندی پر21کلومیٹر طویل میراتھن پیر کو منعقد کی گئی اوریہ دنیا میں اتنی بلندی پر ہونے والی پہلی میراتھن تھی۔پینگونگ منجمد جھیل میراتھن کا انعقاد ایڈونچر اسپورٹس فائونڈیشن آف لداخ (ASFL)نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لہہ اور محکمہ سیاحت لداخ کے اشتراک سے کیا تھا۔حکام نے بتایا کہ اس منجمد جھیل میراتھن کے انعقاد کا مقصدموسمیات اور ماحولیات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔اس ایونٹ کو دنیا کی بلند ترین منجمد جھیل میراتھن ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button