لداخ

نئی دلی:لداخ خطے کے رہائشیوں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ نئی

 دلی 15فروری( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموںوکشمیرکے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والی ٹریڈ یونینوں، سماجی، سیاسی اور مذہبی گروپوں کے اتحاد ”: لیہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس“ نے آج ( بدھ) اپنے مطالبات کے حق میں نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج کا مقصد جموںوکشمیر کیلئے ریاست کا درجہ، چھٹے شیڈول کا نفاذ، نوکریوں میں ریزرویشن، لداخ کے لیے علیحدہ پبلک سروس کمیشن اور لیہہ اور کارگل کے لیے دو پارلیمانی نشستوں کے مطالبے پر دباو¿ ڈالنا تھا۔
مظاہرین نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لداخ خطے میں ترقی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ، بھارت نے وعدے کیے تھے وہ پورے میں کیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ لداخ کے تئیں بھارتی حکومت کی بےءحسی نے انہیں نئی دلی پہنچنے پر مجبور کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button