بھارت

انتہاپسند ہندوئوں کا گائے کا گوشت لے جانے پر مسلم بزرگ پر تشدد

بھارت میں اقلیتیں مودی سرکار کی فسطائی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں

73a37d10-683e-11ef-8c32-f3c2bc7494c6.jpgنئی دلی:
بھارت میں اقلیتیں مودی سرکار کی فسطائیت پر مبنی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں جہاں انتہا پسند ہندوئوں کو مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔ مسلمان ، سکھ ، مسیحی یا پھر دلت سمیت کوئی بھی اقلیت ہندوانتہا پسندوںسے محفوظ نہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو شدید جانی ومالی خطرات لاحق ہیں۔ انتہاپسند ہندوئوں نے مسلمان بزرگ کوگائے کا گوشت لے جانے پرتشدد کا نشانہ بنایاہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ انتہا پسند ہندو ایک مسلمان بزرگ کوگائے کا گوشت لے جانے پرتشدد کانشانہ بنارہے ہیں ۔انتہا پسند ہندئوں نے بزرگ کے ساتھ نہایت بدتمیزی کی ، گالیاں دیں اور تھپڑ مارے۔ بھارت میں انتہا پسند ہندں کے اقلیتوں کے خلاف مظالم کے روزانہ درجنوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں ۔ مودی سرکار کا تیسرا دورِحکومت بھارت میں مسلمانوں کے لیے خطرناک ترین دورہے۔ بھارت میں اقلیتوں کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر ہمسایہ ممالک میں بھی تشویش بڑھ رہی ہے۔ آخر کب تک مودی سرکار اپنی ریاستی دہشت گردی جاری رکھے گی؟

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button