بھارت

منی پور:تشدد کے تازہ واقعے میں 4افراد ہلاک ، دوبارہ کرفیو نافذ

manipur vilenceامپھال :
شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں نئے سال کے پہلے دن تشدد کے تازہ واقعے میں4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں کے بعد ریاست کے 5 اضلاع میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیاہے۔
ضلع تھوبل کے مقامی لوگوں اور خودکار ہتھیاروں سے لیس نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ کے درمیان جھڑپوں چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ بھارتی حکام کے مطابق اس واقعے کے بعد تھوبل، امپھال ایسٹ اور امپھال ویسٹ، کاکچنگ اور بشنو پور اضلاع میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ریاست کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام میں تشدد کی مذمت کی اور لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button