شملہ :انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان مخالف مظاہرہ ، مسجد کو مسمار کرنے کا مطالبہ
شملہ:
بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز امتیازی کارروائیاں جاری ہیں اور ریاست ہماچل پردیش کے شہرشملہ میں سینکڑوں ہندوتوا غنڈوں نے نواحی علاقے سنجولی میں واقع ایک مسجد کو مسمار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے تقریبا 500کے قریب ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے قریب جمع ہو کر ہندوتوا نعرے لگائے اور بھجن گائے جس سے علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔مظاہرین نے مقامی لوگو ںکو بھی مسلمانوں کو جائیدادیں بیچنے یا کرائے پر دینے سے گریز کرنے کا حکم دیا ۔ علاقے میں مسلمانوں اور مسجد کے خلاف مہم شہر کے علاقے ملیانہ میں تاجروں اور مسلم کمیونٹی کے ارکان کے درمیان مبینہ جھگڑے کے بعد شروع کی گئی ہے ۔شملہ سے تعلق رکھنے والے صحافی چندر شیکھر لوتھرا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاہے کہ پولیس کے امتیازی سلوک کی وجہ سے علاقے کی صورتحال مزیدبگڑ گئی ہے ۔انہوں نے کہ پولیس دکانداروں کو مسلم ملازمین کو برطرف کرنے کی ہدایت دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 55برس سے انہوںنے شملہ یا ہماچل میں عدم برداشت کا اتنا شرمناک مظاہرہ کبھی نہیں دیکھا۔