بھارت

مودی حکومت ملک میں آئینی نظام کو تباہ کررہی ہے، کانگریس

نئی دلی26نومبر (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ملک میں حزب اختلاف کو نظرانداز کر کے آئین کی روح کی توہین کی مرتکب ہو رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایوان بالا راجیہ سبھا میں کانگریس کے لیڈر آنند شرما نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی حکومت مسلسل آئینی اداروں کو نقصان پہنچا رہی ہے اور آئین میں دیئے گئے قواعد کی خلاف ورزی کرکے آئین کی روح کوتوہین کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن نے یوم آئین کے سلسلے میں منعقدہ سرکاری پروگرام کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری پروگراموں میں اپوزیشن کو اہمیت نہیں دی جاتی اور انہیں نظرانداز کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت مسلسل پارلیمانی روایات کو نقصان پہنچا رہی ہے اور ملک میں پارلیمانی نظام کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے۔ آنند شرما نے تینوں متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کے مودی حکومت کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی رضامندی کے بغیر حکومت قوانین بنا رہی ہے اور قانون سازی کے عمل میں اپوزیشن کے کردار کو نظرانداز کیا جارہا ہے اسی لئے حکومت کو اپنے قانون واپس لینے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ مودی حکومت کواپنے رویہ تبدیل کرناچاہیے اور سب جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button