بھارت

پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

اسلام آباد 25 جنوری (کے ایم ایس) پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس بھیج دیا ہے۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان نے 20 بھارتی قیدیوں (ماہی گیروں) کو رہا کیا ہے جنہیں 24 جنوری کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت واپس بھیجاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان ماہی گیروں کو جنہیں ملک کے سمندری حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، سزا پوری ہونے پر رہا کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نے اس معاملے کو ”انسان دوستی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو جواب میں بھارت سے بھی اسی جذبے کی توقع ہے۔قیدیوں کا معاملہ انسانی نوعیت کا ہے اور پاکستان توقع کرتا ہے کہ بھارت کی حکومت بھی اسی جذبے کے ساتھ اس کا جواب دے گی۔ان ماہی گیروں کو اتوار کو کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل اور اصلاحی مرکز ملیر سے رہا کیا گیا۔ انہیں پیر کو واہگہ لایا گیا اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد شام کوبھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button