بھارت

جنگی جنون:مودی حکومت فوج کیلئے جدید ترین ٹینک خریدے گی

Download (1)نئی دلی:  بھارتی حکومت نے فوج کیلئے انتہائی جدید ترین ٹینک، ریڈار اور نئے گشتی طیارے خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکومت کی ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے 1.45 لاکھ کروڑ روپے کے دفاعی آلات کی خریداری کی منظوری دی ہے جس میں سے 99 فیصد رقم مقامی سپلائرز سے خریداری پر خرچ کی جائے گی۔
اس نئی اسکیم کے تحت فوج کے لیے 1,770 ایف آر سی وی ( فیوچر ریڈی کامبیٹ وہیکل) خریدی جائیں گی۔ اس ٹینک کے ذریعے آرمرڈ کور کو جدید بنایا جا سکے گا اور اس کی لاگت تقریباً 45000 کروڑ روپے ہوگی۔ یہ ایف آر سی وی انتہائی اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس ہوتے ہیں جو متعدد ہتھیاروں کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ بھارتی فوج کے پاس اس وقتT-90، T-72 اور ارجن ٹینک ہین جبکہ یہ FRCVs اب پرانے پڑ چکے T-72 ٹینکوں کی جگہ لیں گے۔
ڈی اے سی نے بھارتی بحریہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے 75,000 کروڑ روپے کی لاگت سے مزید سات پروجیکٹ-17B اسٹیلتھ فریگیٹس کی تعمیر کو بھی منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طیارہ بردار بحری جہاز INS وکرانت کے لیے 26 Rafale-M لڑاکا طیاروں کے حصول کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ ان دو انجنوں والے ڈیک بیسڈ لڑاکا طیاروں کے سودے کی تخمینہ قیمت تقریباً 50,000 کروڑ روپے ہے۔بھارت میں ڈی اے سی فوجی خریداری کے لیے فیصلہ کرنے والا اعلیٰ ادارہ ہے، جو فوجی سازوسامان کی خریداری کی سمت میں پہلی منظوری دیتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button