بھارت

بی جے پی لیڈر کائنات کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں: اکھلیش یادو

aklesh yadav samajhwadi party india leaderقنوج: بھارت میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر نہ صرف دنیا کے بلکہ کائنات کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے ریاست اتر پردیش کے اپنے حلقہ انتخاب قنوج میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بی جے پی قیادت سے ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ وہ ان کے دس سال سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی قیادت کبھی بھی کوئی بھی افواہ پھیلانے میں پیچھے نہیں رہتی۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ایمبولینس سروس اور 100نمبر والی پولیس گاڑیاں آج کہاں ہیں۔انہوں نے مودی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے یہ دعویٰ اس لئے انگریزی میں کیا تاکہ غریب عوام سمجھ نہ سکے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت ملک میں فسادات کرواتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قنوج بھارت اور دنیا میں اپنی خوشبو کیلئے مشہور ہے ، لیکن آج اسے اپنی خوشبو سے نہیں بلکہ رکن پارلیمنٹ کی بداعمالیوں کی وجہ سے جانا جا رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button