جموں

جموں و کشمیر ٹیچرز فورم کا 15نومبرکو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

جموں07نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر ٹیچرز فورم نے ڈی پی سی سمیت اپنے دیرینہ مطالبات پر زوردینے کے لئے 15نومبر کو ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کے سامنے ایک روزہ احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں متفقہ فیصلہ جے کے ٹی ایف کے چیئرمین گنیش کھجوریا کی صدارت میں منعقدہ فورم کی میٹنگ میں کیا گیا۔اجلاس میں اساتذہ کے تمام سلگتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں اساتذہ اور ماسٹرز کی ڈی پی سی، گزشتہ کئی سالوں سے دور دراز کے علاقوں میں کام کرنے والے اساتذہ اور ماسٹرز کے جائز مطالبات، اے ٹی ڈی 2022کا اجرائ، اساتذہ کے گریڈ کی تبدیلی ، رہبر تعلیم سکیم کے تحت تعینات اساتذہ کے لئے ٹرانسفر پالیسی کی تشکیل اوردیگر مسائل شامل ہیں۔تمام مقررین نے ایک روزہ احتجاجی مظاہرے کے انعقاد پر زور دیا کیونکہ اعلیٰ حکام طویل عرصے سے زیر التوا ء مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ بے چینی اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ دریں اثناء نیشنل موومنٹ فار اولڈ پنشن سکیم نے اپنے صدر محمد اشرف شیخ کی قیادت میں پرانی پنشن سکیم کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف شیخ نے کہا کہ نئی پنشن سکیم کم از کم پنشن کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتی اور نہ ہی یہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے مفاد میں ہے۔احتجاج میں رمن شرما، ہرپال سنگھ، گورو کمار اور دیگر لوگ موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button