جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر: بپن راوت کو جنگی مجرم قرار دینے والی خاتون کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

جموں17 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف آنجہائی جنرل بپن راوت کو ان کی ہلاک کے فوراً بعد جنگی مجرم’ قرار دینے قرار دینے پر گرفتار کی جانے والی والی ایک خاتون کو ضمانت پر رہا کر دیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حاجی پبلک سکول کی سابق ڈائریکٹر صبا نے یہ تبصرہ 8 دسمبر کو تامل ناڈو کے علاقے کنور کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل راوت کی ہلاک کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر کیا تھا۔ بھارت بھر میں انتہا پسند ہندوو¿ں نے خاتون کی مذکورہ پوسٹ آناً فاناً سوشل میڈیا پر پھیلا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم جموںخطے کے ضلع ڈوڈہ کے جس مجسٹریٹ نے خاتون کی گرفتار کی حکم جاری کیا تھا انہوں نے اب ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔ صباکو آج اس شرط کے ساتھ ضمانت دی گئی کہ وہ 14 سے16 دسمبر صبح 10 تادوپہر 02 بجے تک ڈوڈہ کے خواتین تھانے میں موجود رہیں گی اور 17 دسمبر کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ڈوڈہ کے سامنے پیش ہوں گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button