بھارت

پرینکاگاندھی کی منی پور میں تشدد کے تازہ واقعات پرمودی حکومت پر کڑی تنقید

نئی دلی:
بھارت میں کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے شورش زدہ ریاست منی پور میں پرتشدد واقعات روکنے میں ناکامی پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ منی پور ڈیڑھ سال سے جل رہا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ منی پور میں روزانہ تشدد، قتل، فسادات کے علاوہ لوگوں کے گھر جلائے جارہے ہیں اور خاندان اجڑ رہے ہیں ، زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں۔لیکن مودی جی کو اس کی کوئی فکر نہیں اور انہوںنے ریاست کی صورتحال میں بہتری کیلئے کوئی کوشش بھی نہیں کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کی داخلی سیکورٹی کسی کی خواہش پر منحصر نہیں ہوتی، یہ وزیراعظم کی لازمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کی بے حسی ناقابل معافی ہے۔
اس سے قبل آج کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی منی پور میں تشدد کے تازہ واقعات پر مودی حکومت پر تنقید کی تھی ۔ انھوں نے منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کو فورا برخاست کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button